چہرے کی سرجری ناکام : اداکارہ آمنہ حق کی خودکشی کرنے کی کوشش

سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کی بیٹی سرجری ناکام ہونے اور خوبصورتی متاثر ہونے سے دلبرداشتہ ہو کر ایسا کرنے پر مجبور ہوئی

جمعرات 4 مئی 2017 16:30

چہرے کی سرجری ناکام : اداکارہ آمنہ حق کی خودکشی کرنے کی کوشش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2017ء) سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کی بیٹی اور اداکارہ آمنہ حق نے چہرے کی سرجری ناکام ہونے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ڈالی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف ماڈل اور اداکارہ آمنہ حق کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے چہرے کی کاسمیٹک سرجری ناکام ہونے اور خوبصورتی متاثر ہونے سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ آمنہ حق نے اس سے قبل بھی کئی بار خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی اور اس بار بھی وہ چہرے کی کاسمیٹک سرجری کروانے کے غلط نتیجے کے بعد وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہو ہیں۔اداکارہ سرجری کروانے سے قبل مناسب شکل و صورت کی حامل تھیں لیکن قدرت کے کام میں دخل اندازی کرنے اور چہرہ مزید خوبصورت بنانے کو کوشش میں وہ اپنی قدرتی خوبصورتی بھی گنوا بیٹھیں۔آمنہ حق کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیا ، انوشکا شرما کی سرجریاں بھی ناکام ہو چکی ہیں جبکہ پاکستانی اداکارہ فضائ علی اور صدرہ بتول بھی اس قسم کے واقعات کا شکار ہو چکی ہیں مگر انہوں نے اس ناکامی پر کبھی کوئی انتہائی قدم نہیں اٹھایا۔
وقت اشاعت : 04/05/2017 - 16:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :