انجلینا جولی سے علیحدگی نے ذہنی طور پر نقصان پہنچایا، بریڈ پٹ

جمعہ 5 مئی 2017 13:18

انجلینا جولی سے علیحدگی نے ذہنی طور پر نقصان پہنچایا، بریڈ پٹ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2017ء) ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ نے اعتراف کیا ہے کہ انجلینا جولی سے علیحدگی کے بعد انہیں اپنا ذہنی علاج کرانا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی جریدے بات کرتے ہوئے بریڈ پٹ نے کہا کہ وہ انجلینا جو لی سے طلاق کے بعد لوگوں سے بالکل کٹ گئے تھے، انہوں نے مصروف رہنے کے لیے آرٹ کا سہارا لیا اور فن پارے بنانے لگے، تاہم اب علاج کے بعد وہ اپنے جذبات کو بہتر طور پر قابو کر سکتے ہیں۔ بریڈ پٹ نے بتایا کہ اب فلمیں ان کے لیے زیادہ اہم نہیں رہیں۔

وقت اشاعت : 05/05/2017 - 13:18:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :