صبا قمر نے قندیل بلوچ کی بائیوپک میں کام کرنے کی تصدیق کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 مئی 2017 17:10

صبا قمر نے قندیل بلوچ کی بائیوپک میں کام  کرنے کی تصدیق کر دی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 مئی 2017ء) :  پاکستانی فلمسٹار اور ٹی وی اداکارہ صبا قمر نے متنازعہ اداکارہ قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صبا قمر نے بتایا کہ وہ اس بائیوپک میں قندیل بلوچ کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بھی صبا قمر نے اپے اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر اپ لوڈ کیں جنہیں دیکھ کر کوئی بھی کہہ سکتا ہے کہ انہوں نے قندیل بلوچ کی طرح کے ملبوسات زیب تن کر رکھے ہیں۔

صبا قمر سے پوچھے گئے دھمکیاں موصول ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے ہی مرنا ہے، کیوں نہ کوئی ایسا کام کر کے مرا جائے جسے کوئی بھول نہ سکے۔ خیال رہے کہ قندیل بلوچ کو پاکستان کی متنازعہ اداکارہ کہا جاتا تھا۔ قندیل بلوچ کو گذشتہ برس ان کے بھائی نے ان کے آبائی گھر میں گلہ گھونٹ کر قتل کیا تھا۔

وقت اشاعت : 06/05/2017 - 17:10:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :