پاکستان میں فلم انڈسٹری کے حالات تو اچھے نہیں ‘خوشبو

ہفتہ 6 مئی 2017 17:56

پاکستان میں فلم انڈسٹری کے حالات تو اچھے نہیں ‘خوشبو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2017ء) فلم، ٹی وی اور اسٹیج کی نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کے حالات تو اچھے نہیں تاہم ٹی وی اور تھیٹر انڈسٹری نے بہت ترقی کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے فلم ، ٹی وی اور اسٹیج یعنی آرٹ کے تینوں شعبوں میں کام کیا ہے لیکن مجھے سب سے زیادہ مزا اسٹیج ڈراموں میں کام کر کے آیا ہے کیونکہ اسٹیج پر لائیو پر فارمنس ہوتی ہے اور لائیو پرفارمنس کارسپانس موقع پر ہی مل جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیج ڈراموں میں رقص ہونا چاہئے لیکن وہ فحش رقص کے خلاف ہیں۔

وقت اشاعت : 06/05/2017 - 17:56:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :