’’ٹیوب لائٹ‘‘ ہالی ووڈ فلم’’ لٹل بوائے‘‘ کا چربہ نکلی

فلم ’’ ٹیوب لائٹ‘ میں باپ کا کردار بھائی کے کردار سے تبدیل کر دیا گیا جو سہیل خان نے نبھایا ہے ٹیوب لائٹ میں شاہ رخ جادوگر کا کردار ادا کررہے ہیں‘فلم 23جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 8 مئی 2017 12:00

’’ٹیوب لائٹ‘‘ ہالی ووڈ فلم’’ لٹل بوائے‘‘ کا چربہ نکلی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2017ء) سلمان خان کے مداح ہمیشہ ہی ان کی نئی فلم کے لیے بے تا ب رہتے ہیں اور سلو بھائی مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب بھی رہتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی نئی فلم کی کہانی ہالی ووڈ کی فلم لٹل بوائے سے چوری کی گئی ہے اور فلم میں جو کردار بچے نے ادا کیا وہ کردار سلمان نبھا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اگرچہ گزشتہ دن ریلیز ہونے والے ٹیزر میں بہت کچھ معلوم نہیں ہوسکا مگر اس سے یہ اندازہ ضرور ہوگیا کہ یہ ہالی ووڈ فلم لٹل بوائے کا چربہ ہے ۔ فلم لٹل بوائے میں وہ بچہ اپنے والد سے بہت قریب ہوتا ہے جو دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے چلا جاتا ہے جبکہ ٹیوب لائٹ میں باپ کا کردار بھائی سے بدل دیا گیا جو سہیل خان نے نبھایا ہے ۔ ٹیوب لائٹ میں شاہ رخ خان ایک جادوگر کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ فلم 23 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔
وقت اشاعت : 08/05/2017 - 12:00:17

Rlated Stars :