ناکامی کا سامنا کئے بغیرکامیابی کا مزہ نہیں آتا ، بومن ایرانی

پیر 8 مئی 2017 12:20

ناکامی کا سامنا کئے بغیرکامیابی کا مزہ نہیں آتا ، بومن ایرانی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2017ء)بالی وڈ فلم انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار بومن ایرانی نے کہا ہے کہ ناکامی کے بغیر کامیابی کاکوئی مزہ نہیں آتا۔بھومن ایرانی نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ کامیابی کا اصل مزہ اس وقت نہیں آتا جبتک انسان نے ناکامی کا سامنا نہ کیا ہوا ہو۔انھوں نے کہا کہ زندگی میں جوش و جذبے کے تسلسل کے لئے ناکامیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں بومن نے کہاکہ وہ خوش قسمتی پر مکمل یقین رکھتے ہیں تاہم محنت اور جدوجہدکا قسم بدلنے میں اپنا مقام ہے۔انھوں ے بتایا کہ وہ 14 سال تھیٹر سے روزگار کماتے رہے اور انھوں نے بالی وڈ میں قدم فلم منابھائی ایم بی بی ایس سے رکھا اور اس فلم میں کام کی وجہ صرف راج کمار ہیرانی تھے جنہوں نے فلم میری جھولی میں ڈالی تھی۔اس وقت میری عمر44 سال تھی۔بومن ایرانی نے کہا کہ انھوں نے روزگار کے لئے تھیٹر پر آنے سے قبل دکانداری اور فوٹو گرافی بھی کی۔
وقت اشاعت : 08/05/2017 - 12:20:11

Rlated Stars :