ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگرام مینجر استاد تصدق علی خان مرحوم کی یاد میں محفل موسیقی کااہتمام

پیر 8 مئی 2017 12:26

ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگرام مینجر استاد تصدق علی خان مرحوم کی یاد میں محفل موسیقی کااہتمام
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2017ء) ریڈیو پاکستان لاہور کے سابق ریٹائرڈ پروگرام مینجر استاد تصدق علی خان مرحوم کی یاد میں محفل موسیقی کااہتمام الحمراء ہال نمبر 3میں کیا گیا۔یہ اہتمام مرحوم کے بیٹے ثروت علی خان اور سعادت علی خان نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

تقریب میں سابق اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور محمد اعظم خان ڈپٹی کنٹرولر سید شہوار حیدر انجم گلوکار شفاعت اعوان آصف جاوید سینئر صحافی سرفراز سید سید ساجد یزدانی گلوکار اعجاز ساگر صحافی طفیل اختر اور اداکار راشد محمود کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے مرحوم کی فنی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے دوران تصدق علی خان کے کمپوز کردہ گانے گلوکار ثروت علی خان ثمینہ شبیر اور دیگر نے گائے۔
وقت اشاعت : 08/05/2017 - 12:26:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :