بروس لی کی زندگی پر تین فلمیں بنائی جائیں گی

بدھ 22 جولائی 2009 12:37

بالی ووڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔22جولائی 2009 ء) مارشل آرٹس کی دنیا کے جانے مانے اداکار بروس لی کے گزر جانے کے چھتیس سال بعد ان کی زندگی پر مبنی تین فلمیں بنائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

فلم پروڈیوسر مینفریڈوونگ یہ فلمیں بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں وہ بروس لی کے بھائی اور بہن سے اجازت حاصل کر چکے ہیں۔ اس سیریز کی پہلی فلم بروس لی کی نوعمری کے زمانے پر مبنی ہوگی۔ فلم میں جہاں کنگ فو کے کارنامے دکھائے جائیں گے وہیں توجہ بروس لی کی شخصیت پر بھی ہوگی۔ساٹھ کی دہائی میں شہرت حاصل کرنےوالے بروس لی 1973ءمیں 32 سال کی عمر میں وفات پا گئے تھے۔

وقت اشاعت : 22/07/2009 - 12:37:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :