ْلاہور:اداکارہ نور خلع کیس : فیملی جج کی رخصت پر ہونے کے باعث سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی

پیر 8 مئی 2017 23:34

ْلاہور:اداکارہ نور خلع کیس : فیملی جج کی رخصت پر ہونے کے باعث سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) فلم اسٹار نور خلع کیس فیملی جج کی رخصت پر ہونے کے باعث سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔ادکارہ نور کی خلع کی درخواست پر فیملی کورٹ میں برقعہ پہن کر پیش ہوئیں۔فیملی جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ادکارہ نور نے شوہر قاسم ولی خان سے خلع کے لیے رجوع کر رکھا ہے۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ شادی کے چند ماہ بعد ہی شوہر سے لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے تھے اب وہ شوہر کے ساتھ کسی قیمت پر رہنا نہیں چاہتی، ادکارہ نور نے فاضل عدالت سے استدعا کر رکھی ہے کہ عدالت طلاق کی ڈگری جاری کرے۔ (ایم خالد)

وقت اشاعت : 08/05/2017 - 23:34:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :