تیمور کی نئی تصویرنے خوبصورتی میں پچھلی تمام تصاویر کو پیچھے چھوڑ دیا

منگل 9 مئی 2017 14:02

تیمور کی نئی تصویرنے خوبصورتی میں پچھلی تمام تصاویر کو پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2017ء)بھارت میں ایک بچہ ایسا بھی ہے جس نے پیدا ہوتے ہی پورے بھارت کی توجہ اپنی طرف مبذول کروالی،جی ہاں ہم بات کررہے ہیں سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان پٹودی کی۔

(جاری ہے)

ہندوستان ٹائمز کے مطابق تیمور پیدائش کے بعد سے اب تک کبھی بے تحاشہ خوبصورتی اور کبھی اپنے نام پر ہونے والی تنقید کے باعث خبروں کی زینت بنا رہا ہے ،سوشل میڈیا پر تیمور کے نام کو لے کر ایک طوفان کھڑا ہوگیا تھا لیکن اب وقت کے ساتھ تھم گیا ہے۔

سیفینا کی جانب سے اپنے تیمور کی تصاویر سوشل میڈیا پر اکثرجاری ہوتی رہتی ہیں جن میں وہ مزید پٴْرکشش ہوتے جارہے ہیں کوئی ان کی خوبصورت آنکھوں کی اور کوئی ان کے ریشمی سنہری بالوں کی تعریف کرتا نظر آتا ہے ،اور اب ان کی نئی تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں تیمور پہلے سے کہیں زیادہ پیارے لگ رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/05/2017 - 14:02:59

Rlated Stars :