سرگن مہتا نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

منگل 9 مئی 2017 14:05

سرگن مہتا نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2017ء) بھارت میں پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ سرگن مہتا ان دنوں اپنی نئی فلم ’ لاہوریے ‘‘ کی ریلیز کیلئے سرگر م ہیں۔ ان کی فلم رواں ہفتے 12مئی کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔تاہم نئی فلم کیلئے اداکارہ کے خاندان والے بھی خاصے برجوش ہیں اور انہیں نیک خواہشات دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسا ہی کچھ انسٹا گرام پر بھی ہوا جب اداکارہ نے اپنے خاندان کے ایک فرد کی پوسٹ شیئر کی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

اداکارہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا مجھ سے بار بار پوچھا جاتا ہے کہ کیاخاندان کی جانب سے میرے ایکٹر بننے کے فیصلے کو قبول کیا گیا یا نہیں ۔میں ان لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرے والدین گھر میں صرف گانوں کے چینل ہی چلاتے ہیں جو 24 گھنٹے چلتے رہتے ہیں، اور وہ صرف یہ چینلز اس لیے دیکھتے ہیں تاکہ میرے گانے یا میری فلموں کے ٹریلرز دیکھ سکیں۔
وقت اشاعت : 09/05/2017 - 14:05:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :