اداکارہ نور نے فیملی عدالت سے اپنے بچوں کے خرچہ کا دعویٰ واپس لے لیا

منگل 9 مئی 2017 20:45

اداکارہ نور نے فیملی عدالت سے اپنے بچوں کے خرچہ کا دعویٰ واپس لے لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2017ء) اداکارہ نور نے فیملی عدالت سے اپنے بچوں کے خرچہ کا دعویٰ واپس لے لیا اور عدالت میں بیان دیا کہ وہ ولی حامد سے طلاق لینا چاہتی ہیں جبکہ بچوں کا خرچہ وہ خود اٹھا لے گی، فیملی کورٹ کے جج نے اداکارہ کے بیان کے بعد خرچے کا دعویٰ واپس لینے کی درخواست منظور کر لی، اداکارہ نور نے فیملی عدالت میں اپنے شوہر ولی حامد کے خلاف خلع کی بنیاد پر طلاق کے حصول کیلئے دعویٰ دائر کر رکھا ہے جبکہ بچوں کے خرچہ کا دعویٰ اداکارہ نے واپس لے لیا ہے۔ (ایم خالد)
وقت اشاعت : 09/05/2017 - 20:45:50