گلوکار فاخر چڑیل سے بری طرح خوفزدہ

بدھ 10 مئی 2017 19:50

گلوکار فاخر چڑیل سے بری طرح خوفزدہ
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2017ء)آدھی رات کو کسی سنسان جگہ سے گزرتے ہوئے، کسی دیوار پر آپ سفید لباس میں ملبوس ایک ’چڑیل‘ کو دیکھیں، جس کے بال کھلے ہوں تو کیا ہوگا۔یقیناً یہ ایک دل دہلا دینے والا منظر ہوگا۔ اس منظر کی تصویر دیکھنا بھی نہایت خوفزدہ کرنے کا باعث بن سکتا ہے اور ایسا ہی کچھ پاپ گلوکار فاخر محمود کے ساتھ ہوا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اس چڑیل کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے فاخر نے تصدیق چاہی کہ آیا یہ واقعی حقیقت ہے یا کسی نے بھیانک مذاق ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ چڑیل حیدر آباد میں ایک گھر کی دیوار کے اوپر بیٹھی دیکھی گئی۔تصویر کا سوشل میڈیا پر آنا تھا کہ یہ فوراً ہی وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے شروع کردئیے۔زیادہ تر لوگوں نے اس تصویر کا مذاق اڑایا اور کہا کہ اگر یہ چڑیل واقع اصلی ہے تو لوگوں کو وہاں سے اپنی جان بچا کر بھاگنا چاہیئے تھا، نہ کہ وہ وہاں آرام سے کھڑے ہو کر اس چڑیل کی تصاویر بناتے۔
وقت اشاعت : 10/05/2017 - 19:50:34