جانی ڈیپ اب فلم ایلس ان ونڈر لینڈ ۔کے ری میک میں

ہفتہ 25 جولائی 2009 12:27

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔25جولائی 2009 ء) ہالی وڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ اب فلم ایلس ان ونڈر لینڈ کے ری میک میں نظر آئیں گے۔ فلم پائیرٹس آف دی کیبیرن سے شہرت حاصل کرنے والے جانی ڈیپ فلم میں ...دی میڈ ہیٹر ..کا کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایت کار ٹم برٹن ہیں۔ فلم کی کہانی سن اٹھارہ سو پینسٹھ میں لکھے گئے ناول سے ماخوذ ہے۔جس کے مصنف چارلس ڈیکنس تھے۔فلم کا ٹائیٹل رول آسٹریلین اداکارہ میا واسی کواسا ادا کریں گی۔ فلم کی نمائش پانچ مارچ سن دو ہزار دس میں متوقع ہے۔

وقت اشاعت : 25/07/2009 - 12:27:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :