عدنان سمیع بیٹی کے باپ بن گئے

میں اور میری اہلیہ ہمیشہ سے بیٹی کے خواہشمند تھے، اپنے میوزک کیلئے نیا جذبہ ملا ہے، ٹوئٹ

بدھ 10 مئی 2017 23:18

عدنان سمیع بیٹی کے باپ بن گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2017ء) بھارتی شہریت حاصل کرنیوالے گلوکار عدنان سمیع خان بیٹی کے باپ بن گئے ، ان کی بیوی نے ممبئی کے مقامی ہسپتال میں بیٹی کو جنم دیا ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں عدنان سمیع نے اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کی بیوی رویا نے ممبئی کے مقامی ہسپتال میں بیٹی کو جنم دیا ہے، ماں اور بیٹی دونوں کی خیریت سے ہیں، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اللہ نے انہیں بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے جس کا نام انہوں نے میدینہ سمیع خان رکھا ہے ،انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے بیٹی کیلئے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت غیریقینی چیز ہوئی ہے کیونکہ میں اور میری اہلیہ ہمیشہ سے بیٹی چاہتے تھے اور اب میری بیٹی ہی میری دنیا ہوگی اور بیٹی کے ذریعے مجھے اپنے میوزک کیلئے نیا جذبہ ملا ہے۔
وقت اشاعت : 10/05/2017 - 23:18:57