کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے غلط ہے، ہما قریشی

پیر 15 مئی 2017 23:56

کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے غلط ہے، ہما قریشی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2017ء)مقبوضر کشمیر سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کو اس بات کا افسوس ہے کہ میڈیا اور نیوز چینلز میں کشمیر کی صحیح تصویر پیش نہیں کی جاتی۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ہما قریشی کا کہناتھا کہ ’کشمیر بہت خوبصورت جگہ ہے، وہاں کے لوگ بھی بہت خوبصورت ہیں۔ کشمیر کے بارے میں نیوز چینل کم بتاتے ہیں۔

‘ہما کشمیر کے موجودہ حالات سے ناخوش بھی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’جو بھی ہو رہا ہے وہ غلط ہے اور سب کو مل کر اس کا حل نکالنا چاہیے۔‘ہما کی والدہ کا تعلق کشمیر سیچ بم ہے۔ ہما خود دلی میں پلی بڑھی ہیں لیکن وہ اب بھی ہر سال کشمیر جاتی ہیں۔ہما قریشی کے چھوٹے بھائی اداکار ثاقب سلیم کہتے ہیں کہ ’شام کے 8 بجے ہی کشمیر میں جیسے زندگی رک سی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

وہاں کی عوام ہر صبح کرفیو کے ساتھ جاگتی ہے، مطلب کوئی تو مسئلہ ہے جسے حل کرنا ضروری ہے۔‘بھائی بہن کی یہ جوڑے پہلی دفعہ کسی فلم میں ساتھ نظر آئے گی۔ یہ دونوں ہارر فلم 'دوبارہ' میں ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم ہالی وڈ کی مشہور فلم 'اوولس' کی ریمیک ہے۔ہما قریشی حال ہی میں جولی ایل ایل بی 2 میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ وہ اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتی ہیں کہ انہیں اکشے کمار جیسے بڑے سٹار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس کی وجہ سے زیادہ ناظرین نے ان کے کام کو دیکھا اور سراہا۔
وقت اشاعت : 15/05/2017 - 23:56:02