زندگی پرفلم میں میرا کردارعامرخان زیادہ عمدگی سے نبھا سکتے تھے، ٹنڈولکر

بدھ 17 مئی 2017 19:30

زندگی پرفلم میں میرا کردارعامرخان زیادہ عمدگی سے نبھا سکتے تھے، ٹنڈولکر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) بھارت کے سابق اسٹاربیٹسمین سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ میری زندگی پر بننے والی فلم میں میرا کردار عامر خان زیادہ عمدگی سے نبھا سکتے تھے۔

(جاری ہے)

شائقین کو ’ٹنڈولکر اے بلین ڈریمز‘کا بے تابی سے انتظار ہے، اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ماسٹر بلاسٹر کا کردار کوئی فلمی اداکار نہیں بلکہ وہ خود ہی ادا کررہے ہیں، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کون سا اداکار ہوتا جو ان کا کردار زیادہ عمدگی سے ادا کرسکتا تو ٹنڈولکر کا جواب تھا کہ عامر خان وہ واحد اداکار ہیں جو میرے کردار سے انصاف کرسکتے تھے، اس سے قبل وہ کرکٹ پر ایک فلم لگان میں کام کرچکے، عامرعظیم اداکار اوربہترین انسان ہیں۔

وقت اشاعت : 17/05/2017 - 19:30:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :