ملکہ ترنم نور کی فنی وارث ظل ہما کو ہم سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

بدھ 17 مئی 2017 19:44

ملکہ ترنم نور کی فنی وارث ظل ہما کو ہم سے بچھڑے 3 برس بیت گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) اپنی والدہ کا عکس اور فنی وارث کہلانے والی ملکہ ترنم نور جہاں کی صاحبزادی ظل ہما کی تیسری برسی ہے۔ملکہ ترنم نور جہاں کی صاحبزادی ظل ہما اکیس فروری انیس سو چوالیس کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔

(جاری ہے)

اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہیں گائیکی کا شوق تو بچپن سے ہی تھا لیکن والدہ سے اجازت نہ ملنے پر انہوں نے اپنے شوق کو قربان کر دیا تاہم، انہوں نے 1990ئ میں موسیقی کی باقاعدہ تعلیم استاد غلام محمد کی شاگردی اختیار کر کے حاصل کرنا شروع کی اور جلد ہی سٴْرشناسوں کی نظروں میں ممتاز مقام حاصل کر لیا۔ خوش نما، خوش گلو اور برصغیر کی عظیم ترین مغنیہ کے فن کی وارث ظل ہما 16 مئی 2014ئ کو انتقال کر گئیں۔

وقت اشاعت : 17/05/2017 - 19:44:49