بھارتی اداکار عرفان خان نے پاکستان کی آنٹی گورمنٹ کا روپ دھار لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

muhammad ali محمد علی بدھ 17 مئی 2017 20:30

بھارتی اداکار عرفان خان نے پاکستان کی آنٹی گورمنٹ کا روپ دھار لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی2017ء) بھارتی اداکار عرفان خان نے پاکستان کی آنٹی گورمنٹ کا روپ دھار لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ برس قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک پاکستانی خاتون کی جانب سے ناقص کارگردگی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مذکورہ خاتون اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد آنٹی گورمنٹ کے نام سے مشہور ہو گئی تھیں۔

آنٹی گورمنٹ کی ویڈیو نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور دنیا بھر میں خوب شہرت حاصل کی۔ اب ھارتی اداکار عرفان خان نے بھی پاکستان کی آنٹی گورمنٹ کا روپ دھار لیا ہے۔ عرفان خان کی جانب سے آنٹی گورمنٹ کے روپ میں ایک ویڈیو ریکارڈ کروا کر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجیے:
وقت اشاعت : 17/05/2017 - 20:30:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :