عامر خان کی سابقہ اہلیہ رینا دتا کوموٹاپے نے آگھیرا

عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ رینا دتا کی شادی 1986 میں ہوئی تھی

بدھ 17 مئی 2017 21:49

عامر خان کی سابقہ اہلیہ رینا دتا کوموٹاپے نے آگھیرا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سابقہ اہلیہ رینا دتا کی موٹاپے کے باعث شخصیت ہی بدل گئی جس میں انہیں پہچاننا ناممکن ہے۔بالی ووڈ اسٹار عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ رینا دتا کی شادی 1986 میں ہوئی تھی جس کے بعد ہی اداکار نے 1988 میں فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ سے فنی سفر کا آغاز کیا۔

رینا دتا عامر خان کے ساتھ فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ میں بھی مختصر کردار میں نظر آئی تھیں لیکن انہوں نے باقاعدہ طور پر فلمی دنیا میں قدم نہیں رکھا اورٹریول ایجنسی سے وابستہ رہیں جب کہ رینا دتا نے عامر خان کی شہرہ آفاق فلم ’’لگان‘‘ کو پروڈیوس بھی کیا ہے۔عامر خان اور رینا دتا کی شادی بھی طویل عرصہ نہ چل سکی اورشادی کے 15 سال بعد 2002 میں دونوں میں باقاعدہ طلاق ہوئی جب کہ رینا سے عامر خان کے 2 بچے ہیں جس میں بیٹی ارا خان اوربیٹا جنید خان ہیں۔

(جاری ہے)

رینا دتا طلاق کے بعد سے کیمرے کی آنکھ سے کوسوں دور ہیں لیکن گزشتہ روز ممبئی کے پوش علاقے باندرہ کی نرگس روڈ پر چہل قدمی کرتی نظر آئیں جس میں موٹاپے کے باعث ان کی شخصیت بالکل بدل گئی اور انہیں پہچاننا کسی صورت آسان نہیں ہے۔دوسری جانب رینا دتا کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور ان کے موٹاپے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ عامر خان نے 2005 میں کرن راؤ سے شادی کی ہے جس سے ان کا ایک بیٹا آزاد خان ہے۔۔
وقت اشاعت : 17/05/2017 - 21:49:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :