پاکستان فلم انڈسٹری کے نئے دورکا آغاز ہوچکاہے‘ریما خان

جمعرات 18 مئی 2017 18:57

پاکستان فلم انڈسٹری کے نئے دورکا آغاز ہوچکاہے‘ریما خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) فلم سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ مجھے فیشن انڈسٹری سے بہت لگا ئوہے سجنا سنورنا اچھا لگتاہے‘فلم انڈسڑی کے بارے میں ہمیشہ کچھ اچھا کر نے کی کوشش کرتی ہوں اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرو یو میں ریماخان نے ماڈلنگ کے شعبے میں کام کر نے کا جو مزا آتا ہے اس کو بھی الفاظ بیان نہیں کیا جاسکتا اس لئے میں کہتی ہوں کہ مجھے فیشن انڈسٹری سے محبت ہے۔‘ پاکستان فلم انڈسٹری کے نئے دورکا آغاز ہوچکاہے۔ اس وقت ہمارے ہاں نئے لوگ تجرباتی انداز سے فلمیں بنارہے ہیںاور آنیوالے دنوں میں فلم انڈسٹری میں بہتر ی اور ترقی نظر آرہی ہے جس مجھے خوشی ہوتی ہے۔

وقت اشاعت : 18/05/2017 - 18:57:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :