کرینہ کے پاکستانی عروسی ملبوسات میں خوبصورت انداز

پاکستانی ڈیزائنر ٹینا درانی نے شوٹ کیلئے کرینہ کپور خان کیلئے خاص عروسی ملبوسات ڈیزائن کیے،کرینہ کی ساری تصویریں دبئی میں اتاری گئی

جمعہ 19 مئی 2017 23:49

کرینہ کے پاکستانی عروسی ملبوسات میں خوبصورت انداز
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور پاکستانی فیشن سے بے حد متاثر ہیں،ایشیانا ویڈنگ میگزین دبئی کیلئے کئے گئے ایک شوٹ میں کرینہ نے پاکستانی ڈیزائنر کے ملبوسات اور زیورات پہنے جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آئیں،پاکستانی ڈیزائنر ٹینا درانی نے اس شوٹ کیلئے کرینہ کپور خان کیلئے خاص عروسی ملبوسات ڈیزائن کیے،کرینہ کی ساری تصویریں دبئی میں اتاری گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی فیشن ڈیزائنر ٹینا درانی کا اس حوالے سے کہنا تھا میں چاہتی تھی کہ تمام ملبوسات میں کرینہ کپور کا انداز ایک دوسرے سے الگ نظر آئے،کرینہ ایک سپر سٹار ہیں،ان کے ساتھ کام کرنا بہترین تجربہ تھا۔ٹینا درانی کا مزید کہنا تھا عروسی ملبوسات کی پروموشن کے لیے ایشیانا ویڈنگ میگزین سے بہتر کوئی موقع نہیں تھا،خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور پاکستانی فیشن ڈیزائنر فراز منان کی ڈیزائن کردہ لان کی ماڈلنگ بھی کرچکی ہیں۔
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 23:49:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :