میں نے اب تک شوبر میں جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے مطمئن ہوں ، ماڈل انجیل ایلیا

منگل 23 مئی 2017 13:40

میں نے اب تک شوبر میں جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے مطمئن ہوں ، ماڈل انجیل ایلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2017ء): پاکستانی شوبز کی معروف ماڈل اداکارہ انجیل ایلیا نے کہا ہے کہ خوبصورتی اور فن خدا کی دین ہے میں نے کبھی بھی ماڈلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے ، میں نے ہمیشہ اپنی پسند کے مطابق کام کیا ہے اور جب بھی مجھے میری پسند کا کام ملے تو گا تو میں ضرور کروں گی،میں شوبز میں پیسے کمانے نہیں آئی بلکہ اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ وہ جنون کی حد تک کام کرنے کا جذبہ رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

انجیل ایلیا کا کہنا تھا کہ پاکستانی انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے اور پاکستان ٹی وی ڈرامہ فلم انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے جس سے بہت سے لوگوں کو روزگار میسر ہوں گے۔ماڈل انجیل ایلیا کا کہنا تھا کہ اگر سینئر اداکار اپنے جونئیر اداکاروں کی رہنمائی کریں تو ہم بہت آگے جا سکتے ہیں ، ماڈل کا مزید کہنا تھا کہ ان کی توجہ اجکل صرف ماڈلنگ پر مرکوز ہے تاہم ابھی تک فلموں میں کام کرنے کا نہیں سوچا ، اگر مستقبل میں کسی اچھی فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی۔

وقت اشاعت : 23/05/2017 - 13:40:48