دپیکا پڈوکون نے بڑھاپے کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کرلی

سال کی عمر میں خوبصورت گھر ،بہت سارے بچے ہوں گے، اداکارہ

منگل 23 مئی 2017 16:53

دپیکا پڈوکون نے بڑھاپے کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کرلی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنا مستقبل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 70 برس کی عمر میں میرا ایک گھر اور بہت سے بچے ہوں گے۔فرانسیسی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ پٴْر امید ہیں کہ 70 برس کی عمر میں اِن کا کسی پرسکون مقام پر ایک خوبصورت گھر ہوگا، جس میں وہ اپنے بہت سے بچوں اور پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کے ساتھ ایک خوش و خرم زندگی گزاریں گی۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ میں کام کے تجربے کے حوالے سے دیپیکا کا کہنا تھا کہ ’’ٹرپل ایکس: ریٹرن آف ڑینڈر کیج‘‘ میں کام کا تجربہ بہت اچھا رہا، اس کی وجہ فلم میں ان کے مدمقابل اداکار وین ڈیزل ہیں، وہ مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں، وہ بہت اچھے اور سخی انسان ہیں۔ اپنی زندگی میں ملنے والے تمام لوگوں میں وہ سب سے منفرد انسان ہیں، ان سے میری دوستی زندگی بھر کے لیے ہوئی ہے۔یاد رہے کہ وہ 70ویں کینز فلم فیسٹیول کی تقریب میں شریک تھیں جہاں ان کی شاندار آمد نے سب کو اپنی جانب متوجہ کرلیا تھا۔
وقت اشاعت : 23/05/2017 - 16:53:44

Rlated Stars :