’’رمضان پاکستان‘‘ پی ٹی وی ناظرین کے لیے خصوصی نشریاتسحری و افطاری ٹرانسمشن براہ راست پیش کی جائے گی

منگل 23 مئی 2017 20:57

’’رمضان پاکستان‘‘ پی ٹی وی ناظرین کے لیے خصوصی نشریاتسحری و افطاری ٹرانسمشن براہ راست پیش کی جائے گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء)پاکستان ٹیلی ویژن نے ماہ صیام کے بابرکت ایام کو مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کے لیے رمضان کی خصوصی نشریات’’رمضان پاکستان‘‘کا اہتمام کیا ہے جو یکم رمضان سے چاند رات تک جاری رہے گی۔رمضان کی آمد کی خوشی میں استقبال رمضان کے عنوان سے نشریات کا اہتمام کیاہے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے دوران’’شب وجد ‘‘کے عنوان سے نائیٹ ٹرانسمشن رات دس بجے تا بارہ بجے جاری رہے گی جس میں رمضان کی برکات کے حوالے سے مختلف پروگرام پیش کیے جائیں گے۔

سحری و افطاری کی خصوصی نشریات پی ٹی وی اپنے ناظرین کے لیے براہ راست پیش کرے گا۔رمضان المبارک کے دوران ملک کے نامور علما اور دانشوروں کے لیکچرزنشر ہوں گے جن میں تزکیہ نفس اور روزے کی برکات کے حوالے سے روشنی ڈالی جائے گی۔اس کے علاوہ حمد و نعت، نعتیہ مشاعرہ،قوالی اور دیگر مذہبی پروگرام بھی اس خوبصورت نشریات کا حصہ ہوں گے۔
وقت اشاعت : 23/05/2017 - 20:57:50