گلوکارہ مومنہ مستحسن کی قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری

مومنہ مستحسن کی قصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو شائقین میں بڑی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے

بدھ 24 مئی 2017 18:17

گلوکارہ مومنہ مستحسن کی قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) کوک سٹوڈیو 9میں گلوکار راحت فتح علی خان کے ہمراہ ’’آفرین آفرین‘‘گا کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی قصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی،جو شائقین میں بڑی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور مداحوں کی طرف سے اسے پسند کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اب تک تعداد ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔قصیدہ بردہ شریف کو معروف گلوکار اور موسیقار شیراز اپل نے پرڈیوس کیا ہے۔خیال رہے کہ مومنہ مستحسن نے ’’آفرین آفرین‘‘ سے قبل بالی ووڈ فلم ایک ولن کیلئے آواری گانا گایا تھا جس میں ان کی گلوکاری کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ مومنہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی گڈ ول ایمبیسیڈر بھی ہیں۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 18:17:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :