فلم ’’ٹاپ گن ٹو‘‘کی عکسبندی آئندہ سال شروع کی جائے گی،ٹام کروز

جمعرات 25 مئی 2017 14:03

فلم ’’ٹاپ گن ٹو‘‘کی عکسبندی آئندہ سال شروع کی جائے گی،ٹام کروز
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) ٹام کروز کی مشہور فلم ’’ٹاپ گن‘‘کا سیکوئیل بنایا جائے گا ۔اداکار ٹام کروز جنہوں نے 1986میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم’’ٹاپ گن‘‘میں امریکی فضائیہ کے نوجوان پائلٹ کوکی میوریک کا کردار ادا کیا تھا نے اپنے تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ 31 سال بعد ’’ٹاپ گن‘‘کا سیکوئیل بننے جا رہا ہے اور فلم ’’ٹاپ گن ٹو‘‘کی عکسبندی آئندہ سال شروع کئے جانے کا ارادہ ہے۔

(جاری ہے)

پیرا مائونٹ پکچرز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ٹاپ گن‘‘نے اپنے زمانے میں 350 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا اور ٹام کروز کے مستحکم فلمی کیریئر کی بنیاد رکھی تھی۔اس کے ٹائیٹل سانگ’’ٹیکنگ مائی بریتھ آوے‘‘نے ریکارڈ مقبولیت حاصل کی تھی۔

وقت اشاعت : 25/05/2017 - 14:03:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :