عابدعلی کوفلم’’آزادبادشاہ‘‘میں اہم کردار کے لئے کاسٹ کرلیا گیا

اتوار 28 مئی 2017 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) نوجوان اداکارعابدعلی کوڈائریکٹرساجدعلی کی فلم’’آزادبادشاہ‘‘میں اہم کردار کے لئے کاسٹ کرلیا گیا جو ان دنوں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میںوسیم بٹ،قیصربلوچ،صائمہ جان ،فرحان ملک اور راحیلہ آغاسمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نجی چینل کے مطابق عابد علی نے بتایا کہ وہ ان دنوںفلم اور ٹی وی پر یکساں کام کررہے ہیں،مجھے جہاں بھی اچھا کام ملتا ہے میں اسے ترجیح دیتا ہوں۔

حال ہی میں دبئی سے واپس آیا ہوں جہاں میں کمرشل کے علاوہ ایک ڈاکومنٹری بھی کی جبکہ ڈرامہ سیریل ’’چنداتارے‘‘کی ریکارڈنگ بھی جاری ہے۔ایک سوال کے جواب میں عابدعلی نے بتایا کہ’’آزادبادشاہ‘‘دوبھائیوں کی کہانی ہے جس میں اہم موضوع شامل کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 28/05/2017 - 13:40:42