شبانہ اعظمی کی سہانا خان کی اداکاری کی صلاحیتوں کی تعریف

پیر 29 مئی 2017 11:04

شبانہ اعظمی کی سہانا خان کی اداکاری کی صلاحیتوں کی تعریف
․ ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے سپر سٹارشاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی اداکاری کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستقبل میںبہت اچھی اداکارہ بنے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شبانہ اعظمی نے ٹویٹر پر سپر سٹارشاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی اداکاری کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے سہانا خان کے اداکاری کا مختصر کلپ دیکھاہے جس میں انہوں نے لاجواب اداکاری کی ہے۔ واضح رہے کہ سہاناخان کی سکول کے دنوں کے ڈرامے کے مختصر کلپ کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا گیاہے ۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 11:04:50

Rlated Stars :