محنت کی بدولت ہی فنکار آگے بڑھتا ہے ‘ زیبا بختیار

پیر 29 مئی 2017 18:32

محنت کی بدولت ہی فنکار آگے بڑھتا ہے ‘ زیبا بختیار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء)پاکستان کی معروف اداکارہ زیبا بختیارنے کہا ہے سخت محنت کی بدولت ہی فنکار آگے بڑھتا ہے اور شہرت کی سیڑھیاں چڑھتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ آج کل ہمارے ٹی وی چینلز پر بیرون ممالک کے ڈرامے بھی پیش کئے جارہے ہیں لیکن حقیقت میں دیکھا جائے تو انکا ہمارے ڈراموں سے کوئی مقابلہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نجی ٹی وی چینلز کی تعداد بڑھنے سے فنکاروں کے لئے مواقع بڑھے ہیں اور یہی اب اکیڈمی کا درجہ بھی رکھتے ہیں۔ زیبا نے کہا کہ مقابلے کے دور میں وہی کامیاب فنکار کامیاب ہوتا ہے جو اپنی خداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر محنت اور لگن کیساتھ اپنا سفر جاری رکھتا ہے۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 18:32:47