گائیکی کے میدان میں پاکستانی گلوکاروں کا کوئی ثانی نہیں ‘سائرہ نسیم

پیر 29 مئی 2017 18:32

گائیکی کے میدان میں پاکستانی گلوکاروں کا کوئی ثانی نہیں ‘سائرہ نسیم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء)پاکستان کی دلکش و خوبصورت گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہاہے کہ خطے میں پاکستانی میوزک ہمیشہ سے ہی جداگانہ حیثیت کا حامل رہا ہے اور گائیکی کے میدان میں پاکستانی گلوکاروں کا کوئی ثانی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گلوکاروں نے اپنی محنت سے دنیابھرمیں اپنامقام بنایاہے یہی وجہ ہے کہ دنیابھرمیں ہمارے گلوکاروں نے دھوم مچائی ہوئی ہے پڑوسی ملک کی زیادہ ترفلموں میں ہمارے سنگرزنے اپنے آوازمیں گانے ریکارڈکروائے ہیں جنھیں دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ برصغیر میں پاکستانی میوزک ہمیشہ سے ہی جداگانہ حیثیت کا حامل رہا ہے اور گائیکی کے میدان میں پاکستانی گلوکاروں کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 18:32:59