ہائیکورٹ نے سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کی عبوری ضمانت منظور کر لی

پیر 29 مئی 2017 19:40

ہائیکورٹ نے سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کی عبوری ضمانت منظور کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار ی سے روک دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار اداکارہ ہنی شہزادی کے وکیل نے بتایا کہ ہنی شہزادی کے خلاف ایک شہری پر فائرنگ کرانے کے الزام میںبے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا،ماتحت عدالت نے حقائق کے برعکس اداکارہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی،خدشہ ہے کہ پولیس اداکارہ کو گرفتار کر لے گی۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ہنی شہزادی کی درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے اداکارہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو مقدمے کا ریکارڈ 5 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 19:40:39