ساحر لودھی کے تحقیر آمیز رویے کا نشانہ بننے والی لڑکی صبا رضوان نے شو کو خیر آباد کہہ دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 جون 2017 23:13

ساحر لودھی کے تحقیر آمیز رویے کا نشانہ بننے والی لڑکی صبا رضوان نے شو کو خیر آباد کہہ دیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جون2017ء) ساحر لودھی کے تحقیر آمیز رویے کا نشانہ بننے والی لڑکی صبا رضوان نے شو کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل معروف اور متنازعہ ٹی وی اینکر اور اداکار ساحر لودھی کی جانب سے اپنے شو میں شرکت کرنے والی لڑکی کیساتھ تحقیر آمیز رویہ اختیار کیا گیا تھا۔ صبا رضوان نامی لڑکی جانب سے ایک تقریر کی جا رہی تھی جب ساحر لودھی نے انہیں ٹوکتے ہوئے ان پر قائداعظم کی توہین کا الزام عائد کیا اور انہیں خاصی بے عزتی کا نشانہ بھی بنایا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد ساحر لودھی نے صبا سے معافی مانگ لی تھی۔ تاہم اب صبا کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ پیغام میں صبا کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے اپنی تقریر میں ایک معروف شاعر کی نظم پڑھی جا رہی تھی۔ ان کی تقریر میں ہرگز قائداعظم کی توہین نہیں کی گئی تھی۔ صبا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ساحر لودھی کی معافی کے باجود اب ان کے شو میں دوبارہ شرکت نہیں کریں گی۔ وہ ایسے شو میں شرکت نہیں کر سکتیں جہاں خواتین کی زباں بندی کی جائے۔ صبا کا ویڈیو پیغام ملاحظہ کیجیے:
وقت اشاعت : 02/06/2017 - 23:13:52

Rlated Stars :