اکمل مرحوم کی 47ویں برسی 11 جون کو منائی جائے گی

پیر 5 جون 2017 15:05

اکمل مرحوم کی 47ویں برسی 11 جون کو منائی جائے گی
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء)پاکستانی پنجابی فلموں کے ماضی کے ممتاز ہیرو اکمل مرحوم کی 47ویں برسی 11جون اتوار کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔اکمل مرحوم نے جبرو ، ملنگی ،خاندان، رن مرید ، ان پڑھ ،چا چا جی ، من موجی ، پنچ دریا سمیت درجنوں پنجابی فلموں میں یاد گار کردار ادا کئے ۔

(جاری ہے)

اکمل مرحوم نے 25سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے پنجابی فلم انڈسٹری پر چھا گئے ۔

اکمل مرحوم نوجوانی میں ہی اچانک مختصر علالت کے بعد 11جون 1967ء کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔مرحوم کی برسی کے موقع پر ملک بھر کے نگار خانوں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد اور پاکستانی پنجابی فلم انڈسٹری کیلئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 05/06/2017 - 15:05:37