اجے دیوگن نے فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کی شوٹنگ کیلئی35 کروڑ کا معاوضہ مانگ لیا

اتوار 11 جون 2017 17:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2017ء) بالی ووڈ کے نامور ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے دھمال سیریز کی تیسری فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ میں 30 دن شوٹنگ کرنے کا 35 کروڑ معاوضہ طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

اجے دیوگن کا شمار بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے،وہ جتنی خوبی سے سنجیدہ کردار ادا کرتے ہیں اتنی ہی مہارت سے مزاحیہ کردار بھی نبھاتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ سنجے دت کے انکار کے بعد جب سے دھمال سیریز کی تیسری فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ میں اجے کی شمولیت کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں ان کے مداح فلم کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن نے فلمسازایندر کمار سے ٹوٹل دھمال کی 30 دنوں (ایک ماہ)کی شوٹنگ کا 35 کروڑ معاوضہ طلب کیا ہے،تاہم ایندر کمار یہ معاوضہ دینے کیلئے راضی ہوئے ہیں یا نہیں یہ اطلاعات فی الحال موصول نہیں ہوئیں۔
وقت اشاعت : 11/06/2017 - 17:30:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :