برٹش فلم’’6ڈیز‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

ایکشن سے بھرپور فلم 4اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

اتوار 11 جون 2017 17:30

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2017ء) حقیقی واقعے کے گرد گھومتی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور برٹش فلم 6ڈیزکا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ٹو فریسر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1980میں پیش آنے والے ایک حقیقی واقعے کے گرد گھوم رہی ہے جس میں لندن میں واقع ایرانی ایمبیسی میں اسلحہ بردارمجرم گھس کر وہاں موجودعملے کو یرغمال بنالیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان یرغمالیوں کو بازیاب کروانے کیلئے ایک آپریشن کا آغاز کیا جاتا ہے اور اسپیشل ایئر سروس کے جوانوں کو اس مشن پر روانہ کیا جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ٹِم پیگوٹ،ایبے کورنش،مارک اسٹرانگ،مارٹن شا،جیمی بیلٹ،نکولس بولٹن اور رونن ویبرٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔نیٹ بولوٹن اور ایان ڈوسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ ایکشن سے بھرپور فلم 4اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 11/06/2017 - 17:30:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :