ایما واٹسن کی ہم شکل کیری لوئس کی انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصاویر اور وڈیوز مقبول

پیر 12 جون 2017 14:02

ایما واٹسن کی ہم شکل کیری لوئس کی انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصاویر اور وڈیوز مقبول
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء)ہالی وڈ اداکارہ ایما واٹسن کی ہم شکل کیری لوئس کی انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصاویر اور وڈیوز مقبول ہو گئیں۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایما واٹسن کی ہم شکل کیری لوئس کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصاویر اور وڈیوز مقبول ہو گئی ہیں،تصاویر اور وڈیوز میں انہوں نے فلم’’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘ میں اداکارہ ایما واٹسن کا جو حلیہ تھا ہوبہو وہی حلیہ اپنایا ہے ،وہ بالکل ان فوٹو کاپی لگ رہی ہیں جس کے بعد ایما کے مداحوں نے ایڈیٹنگ کر کے اداکارہ ایما اورکیری کی ایک ہی فریم میں تصاویر شئیر کرنا شروع کر دی جس میں ان کی مشابہت کا بخوبی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 12/06/2017 - 14:02:23

Rlated Stars :