شہری پر فائرنگ کا الزام،سٹیج ادکارہ ہنی شہزادی کی ضمانت قبل از گرفتار ی منظور

پیر 12 جون 2017 16:39

شہری پر فائرنگ کا الزام،سٹیج ادکارہ ہنی شہزادی کی ضمانت قبل از گرفتار ی منظور
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہری پر فائرنگ کے الزام میں درج مقدمے میں سٹیج ادکارہ ہنی شہزادی کی ضمانت قبل از گرفتار ی منظور کر لی۔

(جاری ہے)

عدالت کے رو برو سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہنی شہزادی کے خلاف شہری پر فائرنگ کرانے کے الزام کے تحت جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، ماتحت عدالت نے حقائق کے برعکس اداکارہ کی درخواست ضمانت مسترد کی ۔تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق ہنی شہزادی کو ایف آئی آر میں شہری کو دھمکانے کے الزام میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔تاہم عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر ہنی شہزادی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔

وقت اشاعت : 12/06/2017 - 16:39:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :