شہری پر فائرنگ کرانے کے الزام میں درج مقدمے میں اداکارہ ہنی شہزادی کی ضمانت قبل از گرفتار ی منظور

پیر 12 جون 2017 19:51

شہری پر فائرنگ کرانے کے الزام میں درج مقدمے میں اداکارہ ہنی شہزادی کی ضمانت قبل از گرفتار ی منظور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہری پر فائرنگ کرانے کے الزام میں درج مقدمے میں اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کی ضمانت قبل از گرفتار ی منظور کر لی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اداکارہ اپنے وکیل کے ہمراہ فاضل عدالت کے رو برو پیش ہوئیںاورموقف اختیار کیا کہ فائرنگ کرانے کے الزام کے تحت جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ ماتحت عدالت نے حقائق کے برعکس درخواست ضمانت مسترد کی ۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق ہنی شہزادی کو ایف آئی آر میں شہری کو دھمکانے کے الزام میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر ہنی شہزادی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

وقت اشاعت : 12/06/2017 - 19:51:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :