فلم’ ’دی بیگایلڈ‘‘ کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا

تقریب میں فلم کی مرکزی کاسٹ نے شرکت کر کے ریڈ کارپٹ کو دلہن کی مانند سجا دیا یہ فلم فوکس فیچرز کے تحت 23جون کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی

بدھ 14 جون 2017 12:11

فلم’ ’دی بیگایلڈ‘‘ کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) صفِ اول کی ہالی وڈاسٹار کاسٹ نکول کڈمین، کولن فیرل اور ایلی فیننگ کی ڈرامے سے بھرپورنئی سنسنی خیز فلم’ ’دی بیگایلڈ‘‘ کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا ہے۔تقریب میں فلم کی مرکزی کاسٹ نے شرکت کر کے ریڈ کارپٹ کو دلہن کی مانند سجا دیا۔نکول کڈمین، کرسٹین ڈنسٹ، کولن فیرل اور ایلی فیننگ سمیت دیگر فنکار ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو فوٹو گرافر وں نے جی بھر کر تصاویر لیں اور فنکاروں نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

ہدایت کارہ و رائٹرصوفیا کوپولاکی اس فلم کی کہانی ایک ایسے فوجی کے گرد گھوم رہی ہے جوگرلز بورڈنگ اسکول کے قریب زخمی حالت میں بے ہوش ملتا ہے جس کی مدد کیلئے خواتین فوراً پہنچ جاتی ہیں اور اس کی جان بچانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

فوجی کی محبت میں مبتلا دو لڑکیاں ایک دوسرے کی جان لینے پر تل کاتی ہیں اورگرلز کنفیڈریشن میں نفرت اور بدلے کی آگ بھڑک اٹھتی ہے۔

رومن کوپولا اور صوفیا کوپولا کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کرداروں میں نکول کڈمین اور کولن فیرل دکھائی دیں گے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ایلی فیننگ، کرسٹن ڈینسٹ، ایڈیسن ریکی اور ایما ہائورڈ شامل ہیں۔خوف، بدلے اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم فوکس فیچرز کے تحت 23جون کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 14/06/2017 - 12:11:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :