بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے پاکستان کو فائنل میں پہنچنے کی مبارکباد دے دی ، فائنل پاک بھارت کے درمیان ہونے کی خواہش ظاہر کردی

جمعرات 15 جون 2017 14:55

بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے پاکستان کو فائنل میں پہنچنے کی مبارکباد دے دی ، فائنل پاک بھارت کے درمیان ہونے کی خواہش ظاہر کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) رشی کپور کا شمار بولی وڈ کے نامور اور بہترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے لیکن اب لوگ انہیں فلموں سے زیادہ اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر زیادہ ایکٹو دیکھتے ہیں۔ہر موقع پر ٹوئٹر کا رخ کرنے والے بولی وڈ اداکار نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بھی ایک پیغام شیئر کیا۔انگلینڈ ٹیم کو ہرا کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے پر دنیا بھر نے پاکستان کو مبارکباد پیش کی اور ایسا ہی رشی کپور نے بھی کیا، تاہم ان کا انداز خاصا منفرد تھا۔

(جاری ہے)

رشی کپور نے لکھا مبارک ہو پاکستان! آپ فائنلز میں آگئی زبردست! آپ کو ہمارے نیلے رنگ کے کپڑے پہنے دیکھ کر خوشی ہوئی، فائنل میں ہندوستان سے ہارنے کے لیے تیار رہیں۔اب یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ محبت اور کرکٹ میں سب جائز ہے، یہی وجہ ہے کہ رشی کپور کی اس ٹوئیٹ کے بعد کئی پاکستانیوں نے انہیں نہایت شاندار جواب دیے، جن سے اداکار خود بھی کافی متاثر ہوئے۔خیال رہے کہ آج ہندوستان اور بنگلہ دیش دوسرے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے اور جیتنے والی ٹیم 18 جون کو پاکستان سے فائنل کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 15/06/2017 - 14:55:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :