فہیم برنی کافلم’’لو، لندن، سیالکوٹ‘‘ بنانے کا فیصلہ

فلم میں سوہائے علی ابڑو دلہن کی بہن کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی فہیم برنی اور سوہائے ایک ساتھ کئی کامیاب ڈراموں میں کام کرچکے ہیں

جمعہ 16 جون 2017 12:01

فہیم برنی کافلم’’لو، لندن، سیالکوٹ‘‘ بنانے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء)پاکستانی ہدایت کار فہیم برنی اپنی دوسری فلم ’لو، لندن، سیالکوٹ‘ بنانے جارہے ہیں، جس میں سوہائے علی ابڑو کو مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے۔فہیم برنی کی پہلی فلم ’پیار ہی پیار میں‘ 2003 میں ریلیز ہوئی تھی، جسے تجزیہ کاروں کا ملا جلا ردعمل موصول ہوا۔تاہم سینما میں کامیابی حاصل نہ کرنے کے بعد انہوں نے خود کو ایک کامیاب ٹی وی ہدایت کار کے طور پر پیش کیا۔

فہیم برنی اور سوہائے ایک ساتھ کئی کامیاب ڈراموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’تنہائی‘، ’کھویا کھویا چاند‘، ’تمہاری نتاشا‘ اور نیا ڈرامہ ’آدھی گواہی‘ شامل ہیں۔اپنی نئی فلم ’لو، لندن، سیالکوٹ‘ کے حوالے سے ڈان سے بات کرتے ہوئے فہیم برنی نے کہا کہ ’یہ ایک ہلکی پھلکی کہانی پر مبنی فلم ہے کیوں کہ ابھی ہمارے پاس ایسے اسٹارز نہیں تو مجھے لگتا کہ اس وقت ہم سنجیدہ کہانیوں پر مبنی فلمیں نہیں بنا سکتے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ’لو، لندن، سیالکوٹ‘ میں سیالکوٹ میں ہونے والی ایک شادی کو پیش کیا جائے گا، جہاں برطانیہ سے آئے ہوئے کچھ رشتہ دار اس شادی میں شرکت کرتے ہیں اور گھر کے روزمرہ کے کاموں سے جٴْڑے مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔فلم میں سوہائے علی ابڑو دلہن کی بہن کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، وہ ایک ایسی پنجابی لڑکی بنیں گی جو اپنے کریئر میں کچھ کرنا چاہتی ہے، تاہم ان کا خاندان ان سے کچھ اور ہی امیدیں لگائے بیٹھا ہے۔
وقت اشاعت : 16/06/2017 - 12:01:12

Rlated Stars :