میوزک کا عالمی دن21 جون کو منایا جائے گا

جمعہ 16 جون 2017 15:56

میوزک کا عالمی دن21 جون کو منایا جائے گا
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں میوزک کا عالمی دن 21 جون بروز بدھ کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر موسیقی سے متعلقہ مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں موسیقی کے فروغ اور اس سلسلہ میں درپیش مسائل پر اظہار خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

موسیقی کے عالمی دن کے سلسلہ میں موسیقی کے دلدادہ افراد کی مختلف تنظیموں ، فرنچ سنٹر ، ہم خیال فاؤنڈیشن، آرٹس کونسل اور سٹی ایف ایم 89 سمیت بعض دیگر تنظیموں کے اشتراک سے استاد نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں پارٹنرز فار دی ورلڈ میوزک ڈے کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں نامور غزل گو فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ آرٹس کونسل کے ذرائع نے بتایا کہ تقریب کے شایان شان انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/06/2017 - 15:56:57