بھارتی اداکار کمال خان نے آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی فائنل جتوانے کا الزام عائد کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 20 جون 2017 21:44

بھارتی اداکار کمال خان نے آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی فائنل جتوانے کا الزام عائد کر دیا
ممبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جون2017ء) بھارتی اداکار کمال خان نے آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی فائنل جتوانے کا الزام عائد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست ہندوستانیوں کو اب تک ہضم نہیں ہو پا رہی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم کی شکست کے حوالے سے بھارت کے متناعہ اداکار کمال خان کی جانب سے ایک مضحکہ خیز پیغام جاری کیا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں کمال خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پاک بھارت فائنل فکس تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو بھارت کیخلاف فائنل میں مدد فراہم کرکے جتوایا گیا۔ جبکہ اس منصوبے میں بھارتی ٹیم نے بھی آئی سی سی کی مدد کی۔ کمال خان کا مضحکہ خیز پیغام ملاحظہ کیجیے:

وقت اشاعت : 20/06/2017 - 21:44:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :