فلم’’ ٹیوب لائٹ‘‘ کی عکسبندی کے دوران سلمان خان کو کبھی خود پرحاوی نہیں ہونے دیا،اداکار سہیل خان

بدھ 21 جون 2017 13:44

فلم’’ ٹیوب لائٹ‘‘ کی عکسبندی کے دوران سلمان خان کو کبھی خود پرحاوی نہیں ہونے دیا،اداکار سہیل خان
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) بالی وڈ اداکاراداکار سہیل خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم’’ ٹیوب لائٹ‘‘ کی عکسبندی کے دوران اپنے بھائی سلمان خان کو کبھی خود پر حاوی نہیں ہونے دیا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کبیر خان کی ہدایت میں بننے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ ‘‘میں سہیل نے اپنے بڑے بھائی سلمان خان کے ساتھ کام کیا ہے۔

سہیل کا کہنا ہے کہ پردے پر انہیں یہ محسوس نہیں ہوا کہ ان کے بھائی ان پر حاوی ہورہے ہیں کیونکہ اس فلم میں سلمان دبنگ فلم جیسے کردار میں نہیں تھے۔

(جاری ہے)

فلم میں دونوں ایک دوسرے کے بھائی کے کردار میں نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ شائقین کے دماغ میں سلمان کا شاہد ہیرو کے طورپر عکس ہو،لیکن اس فلم میں ان کا کام کچھ الگ طرح کا ہے۔ایک اداکار کے طورپر میں صرف اپنے حصے کے کام پر توجہ دیتا ہوں۔ قابل ذکر ہے کہ فلم میں دو بھائیوں کے جذباتی سفر کو دکھایا گیا ہے،جو 1960 کی دہائی میںبھارت چین لڑائی کے پس منظر پر مبنی ہے۔سہیل کا کہنا ہے کہ ہدایت کار کبیر خان نے اس وقت کے ماحول اور پس منظر کو توجہ میں رکھتے ہوئے سیٹ تیار کروایا،جس سے انہیں اپنا کردار اداکرنے میں مدد ملی۔

وقت اشاعت : 21/06/2017 - 13:44:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :