بی ایم سی نے بھارتی اداکارہ ارشد وارثی کا بنگلہ مسمار کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 جون 2017 15:00

بی ایم سی نے بھارتی اداکارہ ارشد وارثی کا بنگلہ مسمار کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جون 2017ء) : بی ایم سی نے بھارتی اداکار ارشد وارثی کے بنگلے کا ایک حصہ مسمار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ارشد وارثی کے بنگلے کا ایک حصہ بروز پیر مسمار کیا گیا۔ بی ایم سی کے مطابق 2012ء میں یہ پراپرٹی خریدنے کے بعد اداکار ارشد نے اس پراپرٹی میں غیر قانونی تعمیرات کی تھیں۔سول افسران کے پہنچنے پر بنگلے کو تالہ لگا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے پیش نظر بی ایم سی نے علامتی طور پر بنگلے کے ایک حصے کو مسمار کر دیا۔ اس سے قبل بی ایم سی نے اداکار ارشد وارثی کو ایک نوٹس بھی جاری کیا لیکن مبینہ طور پر نوٹس کا جواب آنے پر بی ایم سی کو جزوی مسمار کرنا پڑا۔ بی ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ کو ایک نوٹس جاری کیا جائے گا جس میں بنگلے کے غیر قانونی تعمیر کیے گئے حصے تک رسائی طلب کی جائے گی۔ بی ایم سی حکام کے مطابق ارشد وارثی کے علاوہ آس پاس کے دیگر بنگلوں میں بھی غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی ہوئی ہے جس پر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 21/06/2017 - 15:00:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :