زندگی میں نئی اور مختلف چیزوں کوآزمانے کی کوشش کرنی چاہئے،نرگس فخری

جمعرات 22 جون 2017 12:34

زندگی میں نئی اور مختلف چیزوں کوآزمانے کی کوشش کرنی چاہئے،نرگس فخری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں مختلف چیزوں کو آزمانا چاہتی ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نرگس ایک پنجابی گانے ’’ہنبتا وگاڑ دی‘‘کے ذریعہ گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

نرگس کا کہنا ہے کہ زندگی میں نئی اور مختلف چیزوں کوآزمانے کی کوشش کرنی چاہئے۔نرگس نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاہے’’دیکھو ماںمیں گا رہی ہوں۔زندگی نئی اور الگ الگ چیزوں کو کرنے کا نام ہے۔ہمیں صرف ایک ہی زندگی ملتی ہے اس لئے کھل کر جیا جائے۔ نرگس نے گانا گانے کا موقع دینے کیلئے پنجابی گلوکار پریچے کا شکریہ بھی اداکیا۔

وقت اشاعت : 22/06/2017 - 12:34:33

Rlated Stars :