پی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کو ناظرین نے سب سے بہترین ٹرانسمیشن قرار دیدیا

ہمارے ساتھ پی ٹی وی کے لئے بھی اعزاز کی بات ،جو فارمیٹ اپنایا گیا وہ سب سے بہتر تھا ‘ احسن خان ، جگن کاظم

جمعرات 22 جون 2017 13:02

پی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کو ناظرین نے سب سے بہترین ٹرانسمیشن قرار دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) پی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کو ناظرین نے سب سے بہترین ٹرانسمیشن قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق مختلف ٹی وی چینلز سے جاری رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے ایک سروے کیا گیا جس میں ناظرین کی جانب سے پی ٹی وی ہوم کراچی کی رمضان ٹرانسمیشن کو سب سے سادہ اور خوبصورت رمضان ٹرانسمیشن قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کی اس رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی اداکار احسن خان اور جگن کاظم کر رہی ہیں ۔ اس حوالے سے جگن کاظم اور احسن خان کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ خوشی کا مقام ہے کہ پی ٹی وی سے جاری رمضان ٹرانسمیشن کو عوام میں مقبول تصور کیا جا رہا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس ٹرانسمیشن کے لئے جو فارمیٹ اپنایا گیا وہ سب سے بہتر تھا ، یہ صرف ہمارے لیے نہیں بلکہ پی ٹی وی کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے ۔
وقت اشاعت : 22/06/2017 - 13:02:41

Rlated Stars :