کامیڈی مشکل ترین فن ہے،جیکولین فرنینڈس

اتوار 25 جون 2017 13:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء)بھارت کی خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈیس حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ہاؤس فل تھری کے خیالوں میں گم دکھائی دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیڈی کرنا کوئی آسان کم نہیں ہے۔ جیکولین کا مزید کہنا تھا کہ کامیڈی کرنا مشکل ترین فن ہے۔ جس میں درست وقت کا تعین کرنا لازمی ہوتا ہے اگر آپ اس میں ناکام ہو گئے تو آپ کے مزاح کا مقصد ختم ہو جاتا ہے۔ اداکارہ نے عوام کی جانب سے ملنے والی پزیرائی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وقت اشاعت : 25/06/2017 - 13:30:30