کپل شرما اپنی تنخواہ میں کٹوتی پر راضی

اتوار 25 جون 2017 13:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء)بھارت کے مشہور کامیڈین کسی نہ کسی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔حال ہی میں خبریں گرم ہیں کہ ان کے شو کی ٹی آر پیز کی تنزلی کے سبب وہ اپنی تنخواہ میں کٹوتی پر راضی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ان کے ساتھی اداکاروں علی اصغر، سنیل گروور اور دیگر کا شو چھوڑ کر جانا ، شو کی ریٹنگز پر اثر انداز ہوا ہے۔رپورٹ بتاتی ہے کہ ٹی آر پیز کی تنزلی کے بعد کپل اپنی تنخواہ میں کٹوتی پر رضامند ہیں۔رپورٹ کے مطابق کپل شرما اور چینل نے باہمی طور پرکپل کی فیس کا فیصلہ کیا ہے اوران کی فیس تقریباً آدھی کاٹی جائے گی۔

وقت اشاعت : 25/06/2017 - 13:30:32